کھیل
Time 30 ستمبر ، 2022

پی سی بی کا فاسٹ بولر کے انتقال پر اظہار افسوس، عمر امین نے یادگار تصویر شیئر کردی

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو فائل
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے آج انتقال کرنے والے ڈومیسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

36 سالہ فاسٹ بولر کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا  اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزاد اعظم رانا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 182 میچز میں 496 وکٹیں حاصل کیں۔

اب قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے بھی سوشل میڈیا پر متوفی فاسٹ بولر کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے جس میں تمام دوست سائیکل پر موجود ہیں۔

عمر امین نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ رانا اب ہم میں موجود نہیں ہیں، میرے بھائی آپ کو ہمیشہ مس کریں گے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مغفرت فرمائیں اور آپ کے گھر والوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔


مزید خبریں :