Time 30 ستمبر ، 2022
کھیل

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: بابر نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین تین ہزار رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیریئر کی 81 ویں اننگ میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔انہوں نے اننگز کا 52 واں رنز  لے کر  یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل کے ویرات کوہلی نے بھی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل کوہلی، روہت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز اسکور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر نے مختصر ترین وقت میں تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے چھ سال 24 دن میں تین ہزار رنز مکمل کیے جبکہ ویرات کوہلی نے دس سال 275 دن میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔

 بابر اعظم تین ہزار T20I رنز کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

مزید خبریں :