پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2022

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 2 دہشتگرد اور 4 اہلکار زخمی

فوٹو:ف فائل
فوٹو:ف فائل

کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد زخمی ،4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کی سربراہی میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر تیسر ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے اہم دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر یہ چھاپہ مارا گیا تھا، جہاں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد اور 4 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :