پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2022

جوہر سلیم قائم مقام سیکرٹری خارجہ مقرر

سینئر افسر اور اسپیشل سیکرٹری کو قائم قام سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ/ فوٹو ٹوئٹر اکاؤنٹ جوہر سلیم
سینئر افسر اور اسپیشل سیکرٹری کو قائم قام سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے: ترجمان دفتر خارجہ/ فوٹو ٹوئٹر اکاؤنٹ جوہر سلیم

اسلام ا آباد: جوہر سلیم کو قائم مقام سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ سینئر افسر اور اسپیشل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ایک روز قبل وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے وزارت خارجہ افسران کے ہمراہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو فئیر ویل دی۔

سہیل محمود کی جانب سے اٹلی میں سفیر جوہر سلیم کو قائم مقام سیکرٹری خارجہ نامزد کیا گیا جب کہ دفتر خارجہ کی جانب سے مستقل سیکرٹری خارجہ کے لیے کسی نام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔

سفیر جوہر سلیم کی بطور سفارت کار مدت اگلے سال اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :