Time 01 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عمران عباس سے رومانوی تعلقات پر امیشا پٹیل کا ردعمل سامنے آگیا

جس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی وہ عمران کا پسندیدہ گانا تھا: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل/ اسکرین گریب
جس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی وہ عمران کا پسندیدہ گانا تھا: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل/ اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو ڈیٹ کرنے اور ان سے رومانوی تعلقات ہونے کی خبروں پر بھارتی میڈیا کو وضاحت پیش کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے بتایا کہ 'میں ان تمام افواہوں کو سن کر کافی ہنسی تھی، میں نے سوشل میڈیا پر یہ تمام باتیں پڑھیں لیکن ہم دونوں میں ایسا کچھ نہیں ہے'۔

اداکارہ نے کہا 'میں عمران کو بہت سالوں سے جانتی ہوں ، ہم دونوں امریکا میں ایک ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور اب بہت عرصے بعد ہماری ملاقات ہوئی تو میں اپنے پرانے دوست سے مل کر بے حد خوش تھی'۔

امیشا پٹیل نے وضاحت دی کہ ' ان کی عمران عباس سے خلیجی ملک بحرین میں ملاقات ہوئی، وہیں تقریبات میں ساتھ شرکت کی اور ایک گانے پر ویڈیو بناکر انسٹاگرام پر پوسٹ کی'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی دل میں درد سا جگا ہے، عمران کا پسندیدہ  گانا تھا'۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل 46 سالہ امیشا پٹیل اور 39 سالہ عمران عباس سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :