02 اکتوبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے عمران خان کی گرفتاری سے باز رہنے کیلئے حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ عمران کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا، پچھتاؤ گے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پریس کانفرنس میں جو جھوٹ کا پلندہ سنایا گیا، اس کا تفصیلی جواب وہ کل دیں گے۔