Time 02 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نے بھی سائفر کے غائب ہونے کی تصدیق کر دی

ایک سائفر میرے پاس تھا، وہ غائب ہو گیا، کہاں گیا مجھے نہیں پتا: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
 ایک سائفر میرے پاس تھا، وہ غائب ہو گیا، کہاں گیا مجھے نہیں پتا: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی مبینہ دھمکیوں والا امریکی سائفر غائب ہونے کی تصدیق کر دی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا ایک سائفر میرے پاس تھا، وہ غائب ہو گیا، کہاں گیا مجھے نہیں پتا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا سائفر میں جو چیزیں آئی ہیں وہ باتیں جلسوں میں کی ہیں، او آئی سی کی میٹنگ کے بعد بھی ملک کا نام نہیں بتایا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے جاتے منرل واٹر کی 2000 بوتلیں بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ سائفر والے معاملے کی پر ہر چیز کا معائنہ کیا، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہنا ہے اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہو گیا کہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نے نہیں بلکہ انہوں نے کی تھی،

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا تھا کہ مبینہ دھمیوں والا امریکی سائفر ملنے کی تصدیق تو ہوئی لیکن سائفر موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :