ویڈیو: بلی کے کان پر کاٹنے کے بعد ننھی بچی کا مزاحیہ ردعمل

ویسے اگر  آپ کسی کو کچھ کہیں یا مارے تو جواباً آپ کو بھی سامنے سے ویسا ہی ردعمل ملتا ہے اور  آپ کچھ کر  بھی نہیں پاتے لیکن ہم آج آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں جس میں ایک ننھی پری نے بلی کے کان پر کاٹا اور  پھر مزاحیہ رد عمل بھی دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی اپنی پالتو بلی کے ساتھ کھیل رہی ہے اور کھیلتے کھیلتے بچی نے اپنی بلی کے کان پر  چک کاٹ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاٹنے کے بعد بلی چیختی ہے اور جواباً وار کرنے لگتی ہے لیکن چلاک بچی نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے بلی کو نو نو کہتی ہے اور انگلیوں سے منع کرنے کا اشارہ کرتی ہے ۔

بچی کے اس رد عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ بچی پر پیار بھی نچھاور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :