دنیا
Time 02 اکتوبر ، 2022

ویڈیو: بھارتی شہری کو کوبرا کو چومنا مہنگا پڑ گیا، سانپ نے ہونٹوں پر ہی ڈس لیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں، اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں، اسکرین گریب

بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ا یک شہری نے ہیرو بننے کی کوشش میں کنگ کوبرا کے سر کو چومنے کی کوشش کی تو خطرناک سانپ نے اس کے ہونٹوں پر ہی ڈس لیا۔

شوخی دکھانا ہر بار کارآمد نہیں ہوتا اور بعض اوقات منہ کی بھی کھانی پڑ جاتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی شہری کے ساتھ جہاں اس نے ہیرو  بن کر  پہلے کنگ کوبرا کو ریسکیو کیا اور  پھر  کوبرا کے سر پر چومنے کی کوشش کی جو اس کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی پہلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرتا ہے جو کوبرا کو پسند نہیں آیا اور سانپ اس کے ہونٹوں پر ڈس کر چلتا بنا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص رینگنے والے جانوروں کو ریسکیو کرتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر متعلقہ شخص کو اسٹنٹ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کنگ کوبرا سانپ زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 5.58 میٹر تک ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :