پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2022

آرمی چیف کی امریکا میں یواین سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا میں  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) کے ملٹری ایڈوائزر  سے ملاقات کی اور  پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران پر ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کےکردار کو سراہا، اس موقع پر  یواین ملٹری ایڈوائزر  نے بھی  یواین امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیرمعمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  یواین ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہارکیا اور  سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق  اقوام متحدہ کےملٹری ایڈوائزر نےسیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :