کھیل
Time 03 اکتوبر ، 2022

امام الحق نے کرکٹ فینز سے کیا درخواست کردی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹر امام الحق نے  سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ  وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی اننگز کے دوران کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر  ان پر آوازیں کسی گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا کہ بظاہر خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر کراؤڈ کی جانب سے پرچی پرچی کی آوازیں کسی گئیں۔

تاہم میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو  اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ' میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں ،آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ آپ فینز جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں،  ریزلٹ کچھ بھی ہو آپ کرکٹرز کو سپورٹ کریں ، ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں'۔

واضح رہے ماضی میں امام الحق کو بھی کراؤڈ کی جانب سے ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں :