پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2022

پنجاب حکومت گرانے کی باتیں صرف بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہ ہوگا: پرویز الہٰی کا چیلنج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہٹانے کی باتیں ن لیگ کی بڑھکیں ہیں، ان سے کچھ نہیں ہونا۔

پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے  افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ، ہم نے بیس سال ن لیگ کے ساتھ سیاست کی ہے، ن لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔

رانا ثنا اللہ سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں نے ایسا کام پکڑا ہے کہ رانا ثنا کو عمر قید ہونی ہے۔

آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور اسپتال ہیں۔

مزید خبریں :