Time 03 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاک انگلینڈ سیریز: کراچی اور لاہور نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیے

لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار 45 شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا— فوٹو: پی سی بی
لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار 45 شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا— فوٹو: پی سی بی 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے موقع پر کراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیے۔

لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار 45 شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

99.4 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 20ہزار969، چھٹے میں 21 ہزار 76 جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔

کراچی کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے اور یوں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک لاکھ89 ہز ر 595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔

97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور 7 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز 3-4 سے اپنے نام کی۔

مزید خبریں :