04 اکتوبر ، 2022
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی سے پھرانکار کردیا۔
پاکستان کا سول ایوی ایشن کا ادارہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)کا اعتمادحاصل کرنے میں ناکام رہا۔
رجسٹریشن اور اوور سائٹ معاملات بہترکرنے میں سول ایوی ایشن کو اب تک کامیابی نہ مل سکی۔
یورپی یونین نے سیفٹی معاملات پرپی آئی اے پر جولائی 2020 سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔