05 اکتوبر ، 2022
لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 335 مریض سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 158، راولپنڈی100، گوجرانوالہ 31، ملتان 13، اٹک 6، شیخوپورہ، گجرات اور سیالکوٹ سے 5،5 مریض سامنے آئے۔
سیکرٹری صحت نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے7775 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 3310 کیسز لاہور سے سامنے آئے جب کہ 24گھنٹوں کےدوران ڈینگی بخارسےگوجرانوالہ میں ایک شخص دم توڑگیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 10اموات رپورٹ ہوچکی ہیں اور اسپتالوں میں 885 مریض زیر علاج ہیں۔