کھیل
Time 05 اکتوبر ، 2022

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان اور بابر کس پوزیشن پر ہیں؟

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان پہلی اور بابر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ فوٹو فائل
نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان پہلی اور بابر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ فوٹو فائل

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

بیٹرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں :