دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2022

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر بیان

فوٹو: امریکی وزارت دفاع
فوٹو: امریکی وزارت دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر بیان دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہے ۔جنرل قمرجاوید باجوہ سے دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی گزشتہ دنوں  امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ،امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

مزید خبریں :