06 اکتوبر ، 2022
بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے ’’ عالمی ہفتہ سرمایہ کار‘‘ کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خواتین کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سجے اس سیمینار میں خواتین کو مالیاتی منصوبہ بندی اور اس پر غور و فکر کی فہم مہیا کی جارہی ہے، تقریب کا انعقاد ’’عالمی ہفتہ سرمایہ کار‘‘ کی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
محدود آمدنی میں اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے بعد خواتین یہ مہارت رکھتی ہیں کہ کچھ بچت بھی کرلیں اسی تناظر میں تقریب کا مرکزی مقصد تھا کہ خواتین کو اپنی بچت کو سرمایہ کاری کی شاہراہ تک لانے کیلئے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
سرمایہ کاروں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب کے موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری ملکی پیداوار بڑھاتی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق روزگار سے کمائی تنخواہ گھر چلانے کیلئے خواتین تک پہنچتی ہے اوریہ خواتین اس میں سے کچھ رقم بچا لیں اور سرمایہ کاری کردیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام چیزیں ایک سائیکل کے پہیے کی طرح ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ اس پہیے گھمانے کی کوشش کر رہی ہے۔