Time 06 اکتوبر ، 2022
دنیا

سب سے لمبی عمر پاکر عالمی ریکارڈ بنانے والا کتا چل بسا

سب سے لمبی عمر  کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا پیببلیز نامی چھوٹا سا کتا 22 سال 7 ماہ کی عمر میں چل بسا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پیج پر جاری پیببلیز کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پیببلیز امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مقیم ایک جوڑے کے ساتھ رہا کرتا تھا جو  اپنی عمر پوری کرنے کے بعد قدرتی طور پر چل بسا۔

تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیببلیز  28 مارچ 2000 میں پیدا ہوا تھا اور وہ اپنی 23 ویں سالگرہ منانے کیلئے بس 5 ماہ دور تھا۔

کتے کے مالک نے اس کی لمبی عمر کی وجہ اس کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ
کتے کے مالک نے اس کی لمبی عمر کی وجہ اس کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ

کتے کے مالک  نے اس کی لمبی عمر کی وجہ اس  کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا۔

مزید خبریں :