Time 06 اکتوبر ، 2022
دنیا

بھارت: دنیا کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو قتل کی دھمکیاں

متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ فوٹو فائل
متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔ فوٹو فائل

بھارت میں ایک شخص کی جانب سے دنیا کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے دربھنگا سے ایک شخص کو ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نینا اور بیٹے آکاش کو فون کر کے قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر کی گئی جس کے بعد مکیش امبانی کی رہائشگاہ ’انتیلیا‘ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 85 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔

مزید خبریں :