نوٹیفکیشن کا عنوان تھا، "مسٹر فاروق احمد مانیکا کو اسلام آباد میں 300-350 ایکڑ زمین کی گرانٹ"لیکن، سرکاری دستاویز کے مرکزی متن کو بلیک آؤٹ (سیاہ) کر دیا گیا تھا۔
07 اکتوبر ، 2022
سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کےتحت کام کرنے والے وزیراعظم آفس نے عمران خان کی سابقہ بیوی کے بھائی فاروق احمد مانیکا کو اسلام آباد میں سینکڑوں ایکڑکی زمین دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس نوٹیفکیشن کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
4 اکتوبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ایک مبینہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر چلایا گیا، اس پر 24 نومبر 2021 کی تاریخ لکھی ہوئی تھی، جب عمران خان ملک کے وزیر اعظم تھے۔
نوٹیفکیشن کا عنوان تھا، "مسٹر فاروق احمد مانیکا کو اسلام آباد میں 300-350 ایکڑ زمین کی گرانٹ"لیکن، سرکاری دستاویز کے مرکزی متن کو بلیک آؤٹ (سیاہ) کر دیا گیا تھا۔
ٹوئٹر صارفین جنہوں نے نوٹیفکیشن شیئر کیا ان کی جانب سے الزام لگایا کہ خان نے اپنی اہلیہ کے سابق شوہر کے بھائی مانیکا کو 300 ایکڑ زمین ایک ایسے وقت میں دی ، جب وہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو تعینات ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
معلومات کو صیغہ راز میں رکھنے والے اہلکاروں نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں مل سکی، اس کے علاوہ ، وزیر اعظم کے دفتر کے اس وقت کے جوائنٹ سیکرٹری ہارون رفیق، جن کا نام مبینہ نوٹیفکیشن میں شامل ہے، انہوں نے بھی جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن نہیں تھا اور جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے وہ "جعلی" تھا۔
نہ ہی جیو فیکٹ چیک کو سرکاری ریکارڈ میں نوٹیفکیشن گزٹ ملا۔
فاروق احمد خان مانیکا ایک سیاست دان ہیں، جنہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے شہر پاکپتن سے آزاد حی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا ، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ وہ خاور فرید مانیکا کے بھائی بھی ہیں جن کی اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے شادی ہوئی تھی۔
ہمیں @GeoFactCheck پر فالو کریں۔
اگر ہمارے قارئین کو کسی غلطی کا پتہ چلتا ہے تو ہم انہیں [email protected] پر ہم سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔