Time 07 اکتوبر ، 2022
کھیل

وفاقی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹرجاری کردیا

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف و وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف و وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف و وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا لیٹر جاری کیا۔

حکومت کی جانب سے اسپورٹس آپریشن بحال کرنے کیلئے اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اسپورٹس بند کر دی تھیں اور ان کے اس فیصلے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بیروز گار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :