کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ملیر میں بن قاسم ریلوے ٹریک پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے 1 اہلکار  اور ریلوے ملازم سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلوے پولیس کے 2 اہلکار اور ریلوے کے 2 ملازم ریلوے ٹریک چیک کر رہے تھے کہ اس دوران 4 مسلح ڈاکو ریلوے ٹریک پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں اور ریلوے ملازموں سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

ریلوے پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار اشتیاق اور ریلوے ملازم بچل زخمی ہوگئے۔

ریلوے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی ہوگئے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو اپنے زخمی ساتھیوں کو لیکر نالے میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ریلوے پولیس اہلکار اور زخمی ملازم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :