08 اکتوبر ، 2022
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد نواز کو نمبر 4 اور 5 پر بھیجنے پر سوال اٹھادیا۔
محمد حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے، اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے۔
حفیظ نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹرز پھر وہاں کیا کر رہے ہیں؟ اگر ان پر اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ ٹیم کے ساتھ کیوں ہیں ؟مڈل آرڈر ایک ایشو رہے گا۔
واضح رہے کہ شاداب خان آج نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے اور انہوں نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ نواز 19 گیندوں پر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔