08 اکتوبر ، 2022
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا جس کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالا کےلیے روانہ ہوگئے۔
گاڑی کے انتظار میں عمران خان نے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے گفتگو بھی کی جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے عمران خان کے سا تھ تصاویر بھی بنوائيں اورآٹو گراف لیے۔
لوگوں نے عمران خان کو بتایا کہ یہ سرور خان کا حلقہ ہے، اس پر عمران نے کہا پہلے تو یہ چوہدری نثار کا بھی حلقہ تھا۔