Time 08 اکتوبر ، 2022
پاکستان

جرمنی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افرادکیلئے مزید 2 ارب 15کروڑ روپے امدادکا اعلان

فوٹو: اے ایف پی / فائل
فوٹو: اے ایف پی / فائل

جرمنی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افرادکی امداد کے لیے مزید ایک کروڑ یورو (2 ارب 15کروڑ روپے سے زائد) کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہےکہ جرمنی نے ایک بار پھر پاکستان میں  سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اپنی امداد میں مزید ایک کروڑ یوروکا اضافہ کر دیا ہے۔

جرمن سفیرکا کہنا تھا کہ  اس سے ہماری مجموعی امداد 6 کروڑ یورو سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید خبریں :