09 اکتوبر ، 2022
کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔