Time 09 اکتوبر ، 2022
دنیا

پاکستان میں ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی سیلاب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے: اقوام متحدہ

پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے، مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے:  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ— فوٹو:فائل
پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے، مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ— فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے پاکستان کو پھر موسمیاتی انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستان صحت عامہ کی تباہی کے دہانے پر ہے، اب ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار سیلاب سے کہیں زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔

80 فیصد کاربن خارج کرنے والے مغربی ممالک سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے، مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اس بار یہ پاکستان ہے، کل یہ دوسرے ملک اور دوسری کمیونٹیز میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :