Geo News
Geo News

Time 11 اکتوبر ، 2022
پاکستان

منگنی ختم کرنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واقعہ فیصل آباد کے علاقے لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں لڑکے نے پہلے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی/ فائل فوٹو
واقعہ فیصل آباد کے علاقے لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں لڑکے نے پہلے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں لڑکے نے پہلے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا بتانا  ہےکہ لڑکا لڑکی کزن اور سابق منگیتر تھے، لڑکی کےگھر والوں نے منگنی ختم کردی جس پرملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔