جیو فیکٹ چیک :’ تصویر میں عمران خان کو بریفنگ دیتا شخص لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نہیں‘

تصویر میں نظر آنے والا شخص بینک آف خیبر کا منیجنگ ڈائریکٹر ہے۔

ایک تصویر سوشل میڈیا کی بہت ساری پوسٹس میں شیئر کی گئی  جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں سابق انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سیاستدان عمران خان کو پاکستان کے شمالی صوبے کے دورے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

دعویٰ

8 اکتوبر کو ٹوئٹر پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ سابق انٹیلی جنس چیف اور بہاولپور کور کے موجودہ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں۔

یہ تصویر ٹوئٹر پر بہت ساری سوشل میڈیا پوسٹس میں اسی طرح کے کیپشن کے ساتھ نظر آئی اور اسے ہزاروں لائکس اور ری ٹوئٹس ملے،کچھ اکاؤنٹس نے بعد میں اپنی ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کر دیا۔

حقیقت

تصویر میں نظر آنے والا شخص لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نہیں ہے وہ پشاور میں قائم بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او محمد علی گل فراز ہیں۔

فوٹوبشکریہ جیو فیکٹ چیک
فوٹوبشکریہ جیو فیکٹ چیک

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے 8 اکتوبر کو عمران خان کے بینک کے دورے کی ویڈیوز شیئر کیں۔ فوٹیج میں مسٹر گل فراز کو سابق وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران خان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کی مزید تصاویر خیبرپختونخوا کے وزیر صحت اور خزانہ نے شیئر کیں، جن میں مسٹر گل فراز بھی موجود ہیں۔

 نوٹ: ہمیں @GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگر آپ کو بھی کسی غلط کا پتہ چلے تو ہم سے  @GeoFactCheck  پر رابطہ کریں۔