شیر سمیت کسی بھی جنگلی جانور کو قابو کرسکتی ہوں: رابی پیرزادہ

جب بھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کر کے دکھاؤں گی: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
جب بھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کر کے دکھاؤں گی: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگلی جانور کو باآسانی اپنے قابو میں کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائلڈ لائف کی جانب سے کیس کرنے سے متعلق وضاحت پیش کی۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ  میں کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہوں اور یہ ہنر مجھے خدا کی طر ف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔

سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ  ان کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے جس کے باعث وہ تفصیلات شیئر کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا 'میرے اپنے ذاتی جانور نہیں تھے، میں ایک پروگرام کے لیے گئی تھی تو وہاں میں نے دیکھا اور کہا کہ ان کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتی وزیر اعظم مودی کو ڈراتی اور دھمکاتی ہوں، وہ ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کر دیا'۔

رابی  پیر زادہ کا کہنا تھا کہ 'جب بھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کرکے دکھاؤں گی، تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پر سکون سے بیٹھا ہوگا‘۔

مزید خبریں :