12 اکتوبر ، 2022
ٹنڈو محمد خان میں منشیات اور گٹکا مافیا نے پولیس اہل کاروں کو جدید اسلحے کے زور پر گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کی مزید نفری نے اہلکاروں کو چھڑایا۔
ٹنڈو محمد خان میں سندھ کے بڑے منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران حیدرآباد سے اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں جانے والی ٹیم کو مدبھیڑ کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے سے اطلاع ملنے پر مافیا کے بڑی تعداد میں لوگوں نے پولیس پارٹی کو گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ساتھیوں کو اکیلا نہ چھوڑا اور مزید نفری بھیج کر نہ صرف یرغمالیوں کو بازیاب کروا کر اسپتال پہنچایا اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اکبر لغاری عرف کنڈا ایک مافیا ہے، اس کو کئی بار تنبیہہ کی گئی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
پولیس نے چارملزمان کے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم اکبر لغاری عرف کنڈا تاحال فرار ہے۔