خاتون کی اسکائے ڈائیونگ کے دوران مزے لے کر برگر کھانے کی ویڈیو وائرل

امریکی خاتون کی اسکائے ڈائیونگ کے دوران مزے لے کر برگر کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اسکائے ڈائیونگ کرنے کیلئے ہمت اور  مضبوط دل کے ساتھ اپنے اعصاب پر مکمل کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے اور اس دوران ساری توجہ درست وقت پر پیراشوٹ کو کھولنے پر بھی ہوتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھاتے ہیں جس میں ایک خاتون اسکائے ڈائیور نے آسمان سے چھلانگ لگائی، ان کا کارنامہ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ خاتون اس دوران مزے لے کر اپنا برگر بھی کھاتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون وینگ سوٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور اسکائے ڈائیونگ کے دوران مزے لے کر برگر کھا رہی ہیں اور ساتھ ڈانس بھی کررہی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اسکائے ڈائیور خاتون کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے جنہوں نے اسکائے ڈائیونگ کے دوران برگر کھاتے ہوئے مہارت سے اپنا پیرا  شوٹ بھی کھولا۔

مزید خبریں :