کھیل
Time 14 اکتوبر ، 2022

بابر اعظم کس بولر پر انحصار کرتے ہیں؟ حارث رؤف نے بتا دیا

ہر میچ میں کوشش ہوتی کے کہ اپنا امپیکٹ ڈالوں تاکہ ٹیم کو فائدہ ہو، فاسٹ بولر کی جیو نیوز سے گفتگو۔ فوٹو پی سی بی
ہر میچ میں کوشش ہوتی کے کہ اپنا امپیکٹ ڈالوں تاکہ ٹیم کو فائدہ ہو، فاسٹ بولر کی جیو نیوز سے گفتگو۔ فوٹو پی سی بی

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی کے کہ اپنا امپیکٹ ڈالوں تاکہ ٹیم کو فائدہ ہو۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے تین ملکی ٹئ ٹونٹی سیریز میں کے فائنل میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کے بولرز نے ڈیتھ اوورز انتہائی مہارت سے کیے اور کیوی بیٹرز کو جکڑ کر رکھا۔

اپنا 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایسی جیت کی بہت ضرورت تھی تاکہ ہمیں ورلڈ کپ میں آسانی ہو، کھلاڑیوں نے تین ملکی سیریز میں بہت جان ماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں اور اپنا حصہ ڈالوں، کپتان بابر اعظم مجھے جو پلان دیتے ہیں میں کوشش کرتا ہوں اس کے مطابق بولنگ کروں، بابر اعظم مجھ پر انحصار کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ سینئر بولر ہو آپ اچھا کرو گے تو دوسرے آپ کو دیکھ کر اچھا کریں گے، کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں امپیکٹ ڈالوں تاکہ سب کے لیے آسانی ہو۔

حارث رؤف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ہوئی ہے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز بھی نیوزی لینڈ سے ملتی جلتی ہیں، بیٹرز کے ساتھ بولرز کو بھی فائدہ ہو گا، ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم نے کہاں بولنگ کرنی ہے۔

مزید خبریں :