Time 14 اکتوبر ، 2022
کھیل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کین ولیم سن کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ملبورن روانہ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے۔دونوں کپتان پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی وجہ سے اسکواڈ سے پہلے آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔بابر اعظم اور ولیم سن کل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :