15 اکتوبر ، 2022
پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے ٹاپ ٹیم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں محمد نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے لکھا کہ محمد نواز! کیا بات ہے آپ کی۔
انہوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ورلڈ کپ کیلئے سب کو آل دا بیسٹ۔
سرفراز احمد نے اپنی پوسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ ’پے جاؤ ساریاں نوں‘۔