پاکستان
18 اکتوبر ، 2022

ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانیوالا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانے والے پاکستانی کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

 ترکیہ میں پاکستانیوں کی گرفتاریوں پر استنبول میں پاکستانی قونصل خانے نے پاکستانی شہریوں کو ترکیہ میں پان چھالیہ گٹکا سپاری نہ لانے کے لیے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کو اچھی شہرت کی حامل نجی کمپنی کی جانب سے ترکیہ بھیجا گیا تھا، محمد اویس اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ سپاری کے دو پیکٹ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

ترکیہ میں گٹکا، چھالیہ،پان اور سپاری منشیات میں شمار کیے جاتے ہیں، محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ محمد اویس کو کسٹم حکام یا کسی اور نے ترک قانون سے متعلق نہیں بتایا تھا۔

 محمد اویس کے بھائی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM