Time 18 اکتوبر ، 2022
کھیل

گنگولی کی چھٹی، بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ کسے بنایا گیا ہے؟

گنگولی کو آئی پی ایل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی/ فائل فوٹو
گنگولی کو آئی پی ایل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1983 کی بھارت کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن 67 سالہ راجر بنی کو سارو گنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے، راجر بنی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے صدر کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے۔

سابق میڈیم پیسر راجر بنی اس سے قبل کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔

راجر بنی بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے جنہوں نے اس ایونٹ میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ راجر بنی کی تقرری سے پہلے گنگولی نے نئی دہلی میں حکومتی عہدیداران سے متعدد میٹنگز کی تھیں جس میں انہوں نے بی سی سی آئی کے صدر کے لیے دوسری مدت کی درخواست کی تھی تاہم ان کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گنگولی کو آئی پی ایل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی ۔

مزید خبریں :