Geo News
Geo News

Time 18 اکتوبر ، 2022
دنیا

بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، پائلٹس سمیت 6 افراد ہلاک

فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے: بھارتی وزارت ہوا بازی/ فوٹو بھارتی میڈیا
فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے: بھارتی وزارت ہوا بازی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ  میں ہیلی  کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹس سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے علاقے پھٹا سےکیدرناتھ کے زائرین کو لے کر جارہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہیلی  کاپٹر کو حادثہ منگل کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا  جس میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ریسکیو  آپریشن شروع کردیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔