Time 18 اکتوبر ، 2022
کھیل

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں جائیگی: بی سی سی آئی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے: ذرائع—فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے: ذرائع—فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو نظر انداز کر دیا ،بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں، انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سُنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے،  پاکستان کرکٹ بورڈ اے سی سی کے  فیصلے کا انتظار کرے گا ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

مزید خبریں :