کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2022

بی پی ایل کا پاکستانی کپتان بابراعظم سے رابطہ

شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے: فائل فوٹو
شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے: فائل فوٹو

لاہور : پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے قومی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ  رابطے  ہیں جن میں  شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی  شامل  ہیں جب کہ چند میچز کی دستیابی کے لیے کپتان بابراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 15 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی، قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کے حصول میں مشکل نہیں ہوگی، پی ایس ایل تک کوئی انٹرنیشنل سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دے دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جو دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کیا،  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب 2024میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :