Time 19 اکتوبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

ملازمت پیشہ افراد کی چھٹی کا دن اتوار ہونے کی وجہ سے عموماً زیادہ تر لوگوں کے نزدیک پیر کا دن برا معلوم ہوتا ہے/ فائل فوٹو
ملازمت پیشہ افراد کی چھٹی کا دن اتوار ہونے کی وجہ سے عموماً زیادہ تر لوگوں کے نزدیک پیر کا دن برا معلوم ہوتا ہے/ فائل فوٹو

ملازمت پیشہ افراد کی چھٹی کا دن اتوار ہونے کی وجہ سے عموماً زیادہ تر لوگوں کے نزدیک پیر کا دن برا معلوم  ہوتا ہے لیکن اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی پیر کے دن کو بدترین دن قرار  دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اب باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے رہے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ری ٹوئٹ کیا جارہا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی پوسٹ پر جواب دیا کہ 'آپ نے بہت دیر کردی'۔

ایک اور صارف نے لکھا 'اسی  وجہ سے میں پیر کو چھٹی کا دن مناتا ہوں'۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےتبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :