Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان جلدی الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اورکے پی اسمبلیاں تحلیل کردیں: مصدق ملک

پی ایم ایل این رہنما مصدق ملک اور پی پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کی — فوٹو: فائل
پی ایم ایل این رہنما مصدق ملک اور پی پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کی — فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصد ملک نے کہا ہے کہ اگر عمران خان جلدی الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلیاں تحلیل کردیں، الیکشن جلدی ہو جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی کچھ سینیئر قیادت عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے حالیہ بیانات پر خوش نہیں ہے۔

اسی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ملک میں الیکشن کا ماحول بنتا ہے تو پیپلز پارٹی الیکشن کی مخالفت نہیں کرے گی، لیکن اگر یہ سازش ہے تو ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین پارٹی چھوڑنے والے ہیں اور تحریک انصاف سکڑ جائے گی۔

مزید خبریں :