20 اکتوبر ، 2022
استاد راحت فتح علی خان نے لندن میں جاری کانسرٹ میں ہمیشہ کی طرح اپنی آواز کا جادو جگایا۔
لندن میں استاد راحت فتح علی خان کےکانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں راحت فتح علی خان نے بھر پور پرفارم کیا۔
ان کی مدھر آواز کے جادو سے کانسرٹ میں شامل بھارت کے اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی نامور شخصیات نے لطف اٹھایا۔
سچن ٹنڈولکر کو دیکھ کر استاد راحت فتح علی خان نے اسٹار کرکٹر کو سراہا جس پر ٹنڈولکر نے اظہار تشکر کیا۔
راحت فتح علی خان نے کانسرٹ میں کئی مشہور گیت گائے جنہیں شرکا نے بے حد پسند کیا۔