21 اکتوبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے سیلاب زدگان کے لیے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی۔
کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے میلبرن میں پاکستانی قونصلٹ کے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی، ڈنر کا مقصد پاکستان میں سیلاب ذدگان کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔
جن کھلاڑیوں نے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی ان میں بابر اعظم، آصف علی، حیدر علی، عثمان قادر، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
چیریٹی ڈنر میں پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔