Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں پٹیشنر محسن رانجھا پر الیکشن کمیشن کے باہر حملہ

شاہنواز رانجھانے الیکشن کمیشن کے باہرحملہ کرنے والوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی— فوٹو: فائل
شاہنواز رانجھانے الیکشن کمیشن کے باہرحملہ کرنے والوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و توشہ خانہ کیس میں پٹیشنر محسن شاہنواز رانجھا الیکشن کمیشن کے باہر حملے کا مقدمہ درج کرانے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔

شاہنواز رانجھانے الیکشن کمیشن کے باہرحملہ کرنے والوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پی ٹی آئی قیادت کے ایما پر حملہ کیا کیا، عمران خان کے ایما پر میری گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شیشے توڑ کر میری گاڑی میں گھسنے کی کوشش کی اور میرے ساتھ موجود افراد نے میری جان بچائی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :