دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2022

کیپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات، پینل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا

واضح ثبوت ہیں کہ ٹرمپ نے 2020 کا انتخابی نتیجہ الٹنے کی کوشش کی اور  اقتدار کی پر امن منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی—فوٹو: فائل
واضح ثبوت ہیں کہ ٹرمپ نے 2020 کا انتخابی نتیجہ الٹنے کی کوشش کی اور اقتدار کی پر امن منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی—فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات جاری کردی گئی ہیں،  تحقیقات کرنے والے پینل نے سابق صدر ٹرمپ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو جاری کردہ سمن میں کہا گیا ہے کہ واضح ثبوت ہیں کہ ٹرمپ نے 2020 کا انتخابی نتیجہ الٹنے کی کوشش کی اور  اقتدار کی پر امن منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

جاری کردہ سمن کے مطابق ٹرمپ کو 4 نومبر تک متعلقہ دستاویزات کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 نومبرتک سماعت شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ امریکا میں 8 نومبر کو وسط مدتی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔

6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پرٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا، پینل نے اب تک سو سے زائد سمن جاری کیے اور تقریباً ہزار سے زائد افراد کے انٹرویو کیے ہیں۔

مزید خبریں :