دنیا
Time 23 اکتوبر ، 2022

جاپان کا افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جاپان نے افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ یوشی ماسا ہایاشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ محدود سفارتی تعلق قائم کیا گیا ہے، کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مکمل سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ بعد میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد جاپان نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا اور سفارتی عملے نے قطر سے عارضے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں تاہم اب کابل میں جاپانی سفارتخانے نے محدود سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔

مزید خبریں :