23 اکتوبر ، 2022
پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر (جی ایم) بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا، 25میٹر ریپیڈ فائر پسٹل میں ان کی تیسری پوزیشن رہی۔وہ ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
جی ایم بشیر نے پہلے راؤنڈ میں 584 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ رینکنگ راؤ نڈ میں پاکستانی شوٹر نے دوسری اور میڈل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن لی۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ انہوں نے اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔