کھیل
Time 23 اکتوبر ، 2022

عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل

فوٹو:@Umar96Akmal
فوٹو:@Umar96Akmal

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

عمر اکمل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل اسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

عمر اکمل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

 طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمر اکمل کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر اکمل نے ایک روزہ کرکٹ میں آخری بار 31 مارچ 2019 کو آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جب کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ  7 اکتوبر 2019 کو لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید خبریں :